24 جون 2015 - 14:48
دنیا کے ہر مسلمان کے خون میں آل سعود کا ہاتھ رنگین ہے

یمن پر بمباری میں شریک سعودی عرب کے ایک پائلٹ جس نے یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں کی لاشوں کی بھیانک تصاویر دیکھ کر خودکشی کرلی نے اپنی وصیت میں یمن کی صورتحال کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حرمین شریفین کے نام نہاد خادم مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف عمل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  یمن پر بمباری میں شریک سعودی عرب کے ایک پائلٹ’’محمد عمر العنزی‘‘جس نے یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں کی لاشوں کی بھیانک تصاویر دیکھ کر خودکشی کرلی  نے اپنی وصیت میں یمن کی صورتحال کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حرمین شریفین کے نام نہاد خادم مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف عمل ہیں۔
یمن کی صورت حال کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیتے ہوئے محمد عمر العنزی نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم اسلام کا حقیقی پیغام بھول کر یمن کے رہائشی مکانات کو تباہ اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
انہوں  نے سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کو اس جنگ کا ذمہ دار نیز انھیں امریکہ، اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ جہاں کہیں بھی مسلمانوں کا خون بہتا ہے  اس میں حکومت آل سعود کا  ہاتھ کارفرما ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پٹھو اتحادیوں کے تعاون سے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے بہانے26 مارچ  2015 ء  کو یمن کے خلاف وسیع جارحانہ حملوں کا آغاز کیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی سعودی عرب کے اس غیر قانونی اقدام کو جواز فراہم کرکے یمنی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی راہ ہموار کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲